الخدمت امانت اور انسانیت کی خدمت کانام ہے،حسین محنتی

الخدمت امانت اور انسانیت کی خدمت کانام ہے،حسین محنتی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت رب کی رضا کے ساتھ غلبہ دین کا ذریعہ ہے۔ملک کی ترقی،عوامی خوشحالی اورمسائل سے نجات کا واحد حل سودی نظام معیشت سے نجات اورقرآن وسنت کا نظام ہے۔الخدمت امانت ودیانت اورانسانیت کی خدمت کا نام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الضحیٰ کے موقع پرالخدمت کے تحت بھادرآباد، گلشن اقبال،ابوالحسن اصفحانی،اگلستان ہجری اورگلستان جوہر سمیت مختلف مقامات پرقائم اجتماعی قربانی اورچرم قربانی کے مراکزکادورہ کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے۔اجتماعی قربانی، چرم قربانی سے لیکررمضان راشن،سیلاب بارش متاثرین کی امداد ودکھی انسانیت کی خدمت رضائے الہٰی کا حصول اورلوگوں تک دعوت پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ صوبائی امیر نے الخدمت رضاکاروں کے خدمت انسانیت کے جذبہ کی تعریف اورخدمت کوقبول کرنے کی دعا کی۔

مزید :

علاقائی -