افغانستان میں جلال آباد جیل پر داعش کا حملہ، 24افراد ہلاک، 40سے زائد خمی

افغانستان میں جلال آباد جیل پر داعش کا حملہ، 24افراد ہلاک، 40سے زائد خمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر داعش کے حملے میں 24 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گذشتہ شب داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد وں نے جلال آباد کی جیل کے مرکزی دروازے پر پہلے خودکش حملہ کیا جس کے بعد متعدد عسکریت پسند وں نے دھاوا بول دیا۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 21 شہری اور 3سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، افغان فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔داعش افغانستان کے ایک گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔قبل ازیں حملے کا گمان افغان طالبان پر کیا جا رہا تھا تاہم ان کے ترجمان کی جانب سے جلال آباد جیل پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا طالبان جنگ بندی کے اپنے عہد پر کار بند ہیں اور انکا کوئی اہلکار اس کارروا ئی میں شریک نہیں۔ادھر ا فغان میڈیا کے مطابق جلال آباد کی پی ڈی4 جیل کے مرکزی دروازے سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرنے کے بعد مسلح افراد نے تھا نے پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران حملہ آور جیل کے سامنے شا پنگ مال میں مورچہ زن رہے اور کچھ جیل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران 700 قیدی فرار ہوگئے تاہم انہیں د وبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ ہلاک و زخمی ہونیوالوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ تاحال جاری ہے، ایک افغان کمانڈو کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے زائد ہوسکتی ہے، جس جیل پر حملہ کیا گیا وہاں 1500 سے زیادہ قیدی اسیر ہیں۔ و ا ضح رہے کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان عید کے تین روز جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا اور دو دن کسی قسم کی جھڑپ یا عسکری کار ر وائی نہیں ہوئی تاہم عید کے تیسرے روز جیل پر حملہ ہو گیا۔
جلال آباد جیل

مزید :

صفحہ اول -