آرمی چیف کا دورہ ایل او سی، اگلے مورچوں پر جوانوں کیساتھ عید منائی، پاک فوج، پیپلز لبریشن آرمی چین اور پاکستان کے تعلقات کا اہم جزو: جنر ل باجوہ 

    آرمی چیف کا دورہ ایل او سی، اگلے مورچوں پر جوانوں کیساتھ عید منائی، پاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  عید کے پہلے روز ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کے اس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔آرمی چیف نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اورمکمل تعان کے عزم اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جرات اوربہادری سے بھارتی ظلم وبربریت کاسامناکررہے ہیں، کشمیری رکاوٹوں کے باجودحق خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔دریں اثنا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخرہے جبکہ چین نے خطہ کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے وفد کے ہمراہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چینی وفد کا خیرمقدم کیا اور پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر چینی وفد کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے چینی وفد کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخرہے۔ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ نے کہا کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کورونا کے دوران پاکستان کی تمام شعبوں میں کوششوں کو سراہتا ہے۔
جنرل باجوہ


 

مزید :

صفحہ اول -