امریکہ میں دو طیارے فضا میں ٹکراگئے  رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک

  امریکہ میں دو طیارے فضا میں ٹکراگئے  رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک

  

 الاسکا(این این آئی) امریکا میں دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں الاسکا کے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے کینائی جزیرہ نما علاقے میں دو مسافر بردار چھوٹے طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم ہو گیا، ٹکراؤ اتنا خوفناک تھا کہ طیاروں کے پرخچے اْڑ گئے اور علاقے میں دور دور تک طیارے کا ملبہ بکھر گیا۔فضائی آپریشن کے دوران کے طیاروں کا ملبہ درختوں سے بھرے ایک علاقے میں مل گیا، ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں الاسکا کی قانون ساز اسمبلی کے 67 سالہ رکن گیرے کینوپ بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔ وہ اپنا ذاتی طیارہ اڑا رہے تھے جو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس میں 6 مسافر سوار تھے۔فیڈرل ایوی ایشن کے ادارے نے رکن پارلیمنٹ کے طیارے کے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

امریکہ حادثہ

مزید :

صفحہ اول -