کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر  ہائی وے رکھ دیا، نئے سائن بورڈ نصب

کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر  ہائی وے رکھ دیا، نئے سائن بورڈ نصب

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا، نئے نام سے ڈائریکشن بورڈز اور سائن بورڈ نصب کر دیئے گئے۔حکومت نے وفاقی دارالحکومت سے کشمیر جانے والی شاہراہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائے وے کر دیا گیا۔این ایچ اے نے ڈھوکری چوک، فیض آبار، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام دے بورڈز نصب کئے گئے۔ سری نگر ہائے وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب کے ذریعے کیا جائے گا جو دو مرحلوں میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ افتتاح کریں گے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے واضح کیا ہے کہ صرف کشمیر چوک سے مظفرآباد تک کی شاہراہ کو سرینگرہائی وے کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان این ایچ اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیرہائی وے کانام تبدیل کرکے سرینگرہائی وے نہیں رکھاگیا بلکہ صرف کشمیر چوک سے مظفرآباد تک کی شاہراہ کو سرینگرہائی وے کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل شاہراہ کو ایم 72اور اسٹریٹجک شاہراہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ 

کشمیر ہائی وے 

مزید :

صفحہ اول -