وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 13 نکاتی ایجنڈے پر غو رکیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 13 نکاتی ایجنڈے پر غو رکیا جائے گا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  منگل کو(آج) ہو گا، اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ کواقتصادی ترقی،معاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی جائے گی۔ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ اور میڈیا ہاسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنیوالیورکرزکے تحفظ کابل پیش ہوگا۔ 

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -