پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں   معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

  پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں   معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

  

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز کمی واقع ہورہی ہے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں میو، یکی گیٹ، ایکسپو سینٹراسپتال اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں کورونامریضوں کاعلاج جاری رہے گا اورکورونا کے نئے مریضوں کولاہورکے انہی 4 اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے علاوہ تمام سرکاری اہسپتال معمول کے مطابق کھلیں گے۔

پنجاب

مزید :

صفحہ اول -