مہنگائی کی شرح میں 50۔2فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کے ماہ جولائی کے اعداد و شمار جاری 

مہنگائی کی شرح میں 50۔2فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کے ماہ ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی 2020ء کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2020-21ء کے آغاز میں بھی مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جولائی 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جولائی 2019ء کے مقابلے میں جولائی 2020ء میں مہنگائی کی شرح 9.30فیصد رہی ایک ماہ میں ٹماٹر 179فیصد،موٹر فیول 27اور سبزیاں 24فیصد مہنگی ہوئیں  پیاز 17فیصد،انڈے 11فیصد، گندم اور آٹا 7فیصد تک مہنگے ہوئے، مصالحہ جات 7.57فیصد،چینی 3.82، اور چکن 2.6فیصد مہنگے ہوئے ایک ماہ میں دال مونگ 10.72فیصد، ٹرانسپورٹ 7.55اور دال مسور 6فیصد سستی ہوئی،پھل 6.24فیصد، دال ماش 2.71، چنا 2.7، دال چنا 2.39سستے ہوئے۔

مہنگائی اضافہ 

مزید :

صفحہ اول -