سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

  سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعرات کو خلیج بنگال سے مون سون ہواکا کم دباؤ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے اور ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات (شام / رات) سے ہفتہ کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو اور شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔جمعہ اور ہفتہ کے روز بہاولپور، رحیم یار خان،خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، قلات، جعفرآباد، جھل مگسی، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔  

 پیش گوئی

مزید :

صفحہ اول -