کورونا سے مزید 11اموات، 111نئے کیسز رپورٹ 

      کورونا سے مزید 11اموات، 111نئے کیسز رپورٹ 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5990، جبکہ 111 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280062 ہو گئی۔اب تک پنجاب میں 2148، سندھ میں 2224 اور خیبر پختونخوا میں 1202 افراد جبکہ اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔پیر کے روزملک بھر سے کورونا کے 111 کیسز اور 11 اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 4 ہلاکتیں اور 24 کیس، گلگت سے ایک ہلاکت اور 23 کیسز جبکہ اسلام آباد سے 24، آزاد کشمیر سے 7 کیسز اور بلوچستان سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب سے کورونا کے 24 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 93197 اور ہلاکتیں 2148 ہو گئی۔صوبے میں اب تک کورونا کے 82563 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 23 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2180 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی جبکہ 1779 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15076 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا سے 165 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12678 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2093 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔سندھ میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہار نے والے افراد کی تعداد 2224 جبکہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121486 ہے۔صوبے میں اب تک 111006 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11777 ہوگئی جبکہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10213 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں 30 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعدوہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34253 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1202 ہے۔کے پی میں اب تک 29150 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -