امریکی صدارتی انتخابات 3نومبر کو ہی ہونگے، تاخیر کا کوئی امکان نہیں: وائٹ ہاؤس

امریکی صدارتی انتخابات 3نومبر کو ہی ہونگے، تاخیر کا کوئی امکان نہیں: وائٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخاب طے شدہ تاریخ کے مطابق 3نومبر کو بھی ہو گا اور اس سلسلے میں تاخیر کے مکان کو مسترد کر دیا، قبل ازیں سیاسی حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ چونکہ اس وقت انتخابی جائزوں میں صدر ٹرمپ مقبولیت میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبیڈن سے کچھ پیچھے ہیں اس لئے وہ درپردہ انتخاب کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، قانونی ماہرین نے رائے دی تھی کہ صدر کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ انتخابات کو ملتوی کر دے یہ اختیار صر ف کانگریس کے پاس ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی اس وضاحت کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے۔ اتوار کے روز وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے ایک ٹی وی پروگرام میں نے صدر کی طرف سے انتخابات کو ملتوی کرنے کی باتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اصل میں ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صدارتی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -