نجی کاروبار میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نجی کاروبار میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار، ٹریڈ اور کنسلٹینسی سے روک دیا گیا ہے۔ اگر کسی ملازم نے خلاف ورزی کی تو گورنمنٹ سرونٹس رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قواعد وضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عملدرآمد نہ کرنا مس کنڈکٹ کے مترادف ہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے نجی کاروبار اور ملازمتیں کرنے کی مثالیں نوٹس میں آئی ہیں۔ سرکاری ملازمین حکومتی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔

کارروائی کا فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -