صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، غفلت یا کوتاہی پرایکشن ہو گا؛ عثمان بزدار

صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، غفلت یا کوتاہی پرایکشن ہو گا؛ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید الاضحی کے روز لوکل گورنمنٹ بورڈکمپلیکس ساندہ کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے صوبائی مانیٹرنگ سیل میں صوبہ بھر میں عید الاضحی پر صفائی کیلئے کیے جانیوالے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی سیکرٹری بلدیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کیلئے کیے جانیوالے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیو لنک پر مختلف شہروں کی انتظامیہ سے گفتگو کی اورصفائی کے انتظامات کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔صفائی کے اچھے انتظامات پرمتعلقہ اضلاع کے افسروں اورعملے کو انعام دیا جائے گا۔خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ لاہور سمیت تمام شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں،متعلقہ ادارے اورانتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ صفائی کے انتظامات گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہونے چاہئیں۔ متعلقہ اداروں کے افسران صفائی کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ سردار عثمان بزدارنے عیدالاضحی کے دوسرے روز ہونے والی بارش کے باعث لاہور کے بعض نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور واسا حکام کو نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے بارش کا پانی نکالنے کیلئے پیشگی اقدامات نہ کئے جانے پر رپوٹ طلب کر لی ہے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ سردار عثمان بزدارنے نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک دوسرے کو عید الا ضحی کی مبارکباد دی۔ملاقات میں عید الاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ذاتی انااور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ عید پر نادار طبقہ خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ ہماری حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے لوگوں کوبھی عید الاضحی کی مبارکباددی۔ سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منائے گی-ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے - پورے صوبے میں 520 تقریبات منعقد ہوں گی- 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر پنجاب کو سرسبزبنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا- شہروں میں اربن فاریسٹری کے تحت بھی پودے لگائے جائیں گے - صوبائی وزراء اور منتخب نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر مختلف شہروں میں پودے لگائیں گے - سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ عید الاضحی پر پنجاب حکومت کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے -بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی - اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 93197 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 82563 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اورپنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیس 8486 رہ گئے ہیں -گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔پنجاب میں اب تک 739253 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس شہداء ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے - پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -