چمن بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات، باب دوستی تک علاقہ ریڈ زون قرار

چمن بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات، باب دوستی تک علاقہ ریڈ زون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ +چمن (آئی این پی)پاک افغان چمن بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کرکے ایف سی ہیڈ کوارٹر سے باب دوستی تک علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیاہے جہاں بغیر اجازت داخل ہونے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ پیر کو  سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر پر بھاری نفری تعینات کرکے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے بلکہ عوام کو ریڈزون میں نہ جانے کا بھی کہا گیا ہے۔ بغیر اجازت ریڈ زون میں داخل ہونے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے چمن بارڈر پر گزشتہ دنوں پرتشدد مظاہرے،ہوائی فائرنگ میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے بلکہ سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایاگیا تھا بعد ازاں مظاہرین اور حکومتی و سیکورٹی حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم جبکہ پیدل آمدورفت کو پرانے روٹین کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا توقع ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج بروز منگل پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت بحال ہوگی۔ واضح رہے کہ چمن بارڈر پر پیش آنے والے صورتحال سے انکوائری کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی (انکوائری کمیشن) کے ذریعے معاملات کو ایک ہفتے میں معمول پر لانے کی کوشش کی جائے گی بلکہ پاکستان اور افغانستان کے سیکورٹی حکام کے درمیان جلد فلیگ میٹنگ کا انعقاد کی بھی توقع کی جارہی ہے۔
چمن بارڈر


 

مزید :

صفحہ اول -