بین الاقوامی فضائی سفر سے یکدم پابندی ختم کرنا خطرے سے خالی نہیں: عالمی ادارہ صحت 

  بین الاقوامی فضائی سفر سے یکدم پابندی ختم کرنا خطرے سے خالی نہیں: عالمی ...

  

 برسلز (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بتدریج بین الاقوامی سفر بحال کرنے پر زور دیا ہے۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا مزید پھیلنے کا خطرہ موجود ہے، ایسے حالات میں صرف انتہائی ضروری سفر کو ترجیح دینی چاہیے۔عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ وہ ممالک جو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں ختم کر رہے ہیں انہیں خطرات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بتدریج سفری پابندیاں اٹھانی چاہیے۔ادارے نے تجویز دی کہ ہنگامی صورتحال، انسانی حقوق سے متعلق اقدامات، ضروری اہلکاروں کا سفر اور وطن واپسی کے لیے ضروری سفر کو ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سفر میں کورونا کے برآمد اور درآمد ہونے کا امکان بالکل بھی 'صفر' نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے جولائی میں اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا تھا کہ تمام مسافر بشمول فضائی عملہ فیس ماسک لازمی پہننے۔واضح رہے کہ مصر، متحدہ عرب امارات، تیونس، بحرین اور لبنان پر مشتمل پانچ عرب ممالک نے یکم جولائی سے سفری پابندیاں اٹھا لیں اور پروازیں بحال کردیں ہیں۔حکام نے تمام ایئرلائنز کو پابند کیا تھا کہ وہ فضائی امور کی انجام دہی کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں معروف فضائی کمپنی ایمیریٹس ایئرلائن نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ لازمی طور پر منفی آنے کو مشروط کرتے ہوئے اپنی پروازیں بحال کردیں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -