ہر بات پر تنقید کرنیوالے بلاول، مراد علی شاہ عثمان بزدارسے گڈ گورننس کے گر سیکھیں: فیاض چوہان 

  ہر بات پر تنقید کرنیوالے بلاول، مراد علی شاہ عثمان بزدارسے گڈ گورننس کے گر ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے عید کے دنوں میں بہترین انداز میں کام کیا، بات بات پر تنقید کرنیوالے بلاول زرداری اور مراد علی شاہ سردار عثمان بزدار سے بہتر گورننس کے گْر سیکھیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیاض الحسن چو ہا ن کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار" کی دھوم رہی، وزیرِ اطلاعات پنجاب کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔انکا کہنا تھا صفائی کے بہترین انتظامات پر ہزاروں لوگوں نے سردار عثمان بزدار اور پنجاب انتظامیہ کی تعریف کی۔ عید کے موقع پر بارش کے پانی کے متواتر نکاس سے شہری علاقوں میں آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں آئی۔ سب نے دیکھا اداروں نے اپنا کام کسی سیاسی شعبدے بازی اوربغیر مداخلت کے انجام دیا، اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی ترقی اور بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے۔ ماضی میں شوباز شریف ذاتی تشہیر کے چکر میں ادارو ں کو کمزور کرتے رہے۔انکا مزید کہنا تھا دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے بزد ا ر حکومت کیخلاف بھونڈے پرا پیگنڈ ے کرتی رہی اور عید کے موقع پر بھی سندھ کے عوام کو گندگی، آلائشوں اور بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی۔ عید کے دنوں میں اپنی چھٹیاں قربان کر کے کام کرنیوالے ورکرز ہمارا اصل سرمایہ اور فخر ہیں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -