عمران خان کی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد 18 ہوگئی

  عمران خان کی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد 18 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی جبکہ کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر ڈیڑھ درجن تک پہنچ گئی۔وزئراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اپنے فوکل پرسن اور شوکت خانمہ ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی تعینات کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی۔ وفاقی وزراء کی تعداد 27 اور وزراء  مملکت کی تعداد 4 ہے۔حکام کیمطابق وزیراعظم کی کابینہ میں 5 مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔ وزیراعظم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معاون خصوصی تانیہ ادروس کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر ابھی تک وزیراعظم نے نئی تقرری کا اعلان نہیں کیا۔
کابینہ

مزید :

صفحہ اول -