کشمیر کیلئے ایک منٹ بولنے کا بھی مناؤ پرویز رشیدکا حکومت سے مطالبہ 

  کشمیر کیلئے ایک منٹ بولنے کا بھی مناؤ پرویز رشیدکا حکومت سے مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید موجودہ حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے ایک منٹ بولنے کا بھی مناؤ۔ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے حکومت کی جانب سے 5 اگست کو ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کے اعلان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منٹ کی خاموشی تو وہ اختیار کریں، آپ نے تو 2 سال سے خاموشی ہی اختیار کر رکھی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید کا حکومت سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کشمیر کیلئے ایک منٹ بولنے کا بھی منائے۔
پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -