ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات  کے شکر گزار ہیں، اسدعمر

  ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات  کے شکر گزار ہیں، اسدعمر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں اور ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  پیرکووفاقی وزیراسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی میں دعوت دی گئی اور کوروناوائرس کیلئے قومی سطح پرکئے گئے اقدامات کوسراہا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی خدمات کے شکر گزار ہیں اور ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

 اسدعمر

مزید :

صفحہ اول -