ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، نیب ٹیم فردجرم کیلئے آصف زرداری کے گھر پہنچ گئی

  ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، نیب ٹیم فردجرم کیلئے آصف زرداری کے گھر پہنچ گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی فرد جرم عائد کرنے کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب) ٹیم ویڈیو لنک انتظامات کرنے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے کراچی میں واقع گھر پہنچ گئی۔دوسری جانب سا بق صدر آ صف زرداری نے فردجرم موخر کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پھر درخواست دیدی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھٹھہ وا ٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے، ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فردجرم موخر کرد یں۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ آصف زرداری کی جانب سے درخواست اسد عباسی ایڈوکیٹ نے دائر کی۔

زرداری گھر

مزید :

صفحہ اول -