ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری  شروع کر نے کی ہدایت

ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری  شروع کر نے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد (یواین پی) زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں صحت مند اور زیادہ سے زیادہ بہتر پیداوار مل سکے۔انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔موسم برسات کے دوران بینگن، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے۔ 
اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے حملہ کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔

مزید :

کامرس -