بنگلہ دیش کیلئے پاکستانی برآمدات میں 7فیصد کمی 

  بنگلہ دیش کیلئے پاکستانی برآمدات میں 7فیصد کمی 

  

 اسلام آباد (آن لائن) بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 7.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران بنگلہ دیش کو 694.12 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جومالی سال 2018-19ء  کے مقابلے میں 7.28 فیصد کم ہے۔ مالی2018-19میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 744.32 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے آخری ماہ میں بنگلہ دیش کو61.23 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی۔ گزشتہ سال جون میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کا حجم 53.94 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں 7.25 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ مالی سال2019-20کے دوران بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 48.66 ملین ڈالررہا۔ مالی سال2019-20میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 52.19 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ جون 2020ء  میں بنگلہ دیش سے 5.04 ملین ڈالرکی درا?مدات ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ سال جون میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 1.625 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -