ڈرپ،سپرنکلرز نظام ۱ٓبپاشی کی تنصیب کیلئے درخواستیں طلب

  ڈرپ،سپرنکلرز نظام ۱ٓبپاشی کی تنصیب کیلئے درخواستیں طلب

  

فیصل آباد (اے پی پی) ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح ۱ٓبپاشی فیصل ۱ٓباد فرحانہ جمیل نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے فیصل ۱ٓباد سمیت پنجاب میں ۱ٓبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کیلئے ڈرپ،سپرنکلرز نظام ۱ٓبپاشی کی تنصیب کیلئے خواہشمند کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔پیر کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میں بھی حکومت پنجاب سال دستیاب پانی کے مؤثر استعمال اور ۱ٓبپاش زراعت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈویژن بھر سے کا شتکاروں کو ڈرپ اریگیشن و سپرنکلرز نظام کی تنصیب پر کل لاگت کا 60 فیصد فراہم کررہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اس نظام کی تنصیب سے کاشتکاروں کو بہت فوائد حاصل ہونگے۔

جن میں سے پیداوار میں 100 سے 120 فیصد اضافہ،پانی کی 75 فیصد تک کی بچت،کھادوں،کیمیائی اجزا را بہتر استعمال، پانی کا حسب مرضی کنٹرول،پانی لگانے کی محنت میں 30 فیصد تک کی کمی،پیداواری اخراجات میں 20 سے 35 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواہشمند کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اصلاح ۱ٓبپاشی کے دفاتر سے مفت حاصل کر یا درخواست فارم شعبہ اصلاح ۱ٓبپاشی کی ویب سائٹ www.ofwn.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -