کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ سے معیشت بروان چڑھے گی: اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے بے شمار مراعات کا اعلان کیا ہے جس سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور معاشی ترقی میں بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ر ئیلٹرز ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کیااور فیڈریشن آف ر ئیلٹرزکے صدر سردار طاہر محمود، چیئرمین اعجاز خان اور اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق کو یوم تاسیس پر مبارک بادد ی۔ اسلام آبا د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت نے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور کہا کہ حکومت نے کنسٹریکشن انڈسٹری کو فروغ دینے کے بے شمار مراعات دی ہیں کیونکہ اس صنعت کے ساتھ تقریباً ساٹھ کے قریب دوسری صنعتیں وابستہ ہیں اورکنسٹریکشن انڈ سٹری کے زیادہ سے زیادہ چلنے سے ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا جس سے لیبر کو زیادہ سے زیادہ کام ملے گااور بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی۔ محمد احمد وحید نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اس ایمنسٹی سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانا چائیے جس کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سکیم سے بے گھر افراد کو رعائیتی قیمت پر گھر دستیاب ہو گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں تاکہ اس کے ثمرات نچلے طبقے تک منتقل ہوں اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئے۔