بلیک ہیڈ زسے نجات پائیں

بلیک ہیڈ زسے نجات پائیں

  

بلیک ہیڈز چہرے کی خوبصورتی کو بگاڑنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں،بلیک ہیڈزاکثر ناک کی اوپری جلد پر پیشانی پر پائے جاتے ہیں اور اس سے چہرہ بدنما نظر آتا ہے،ان سے نجات حاصل  کرنا زیادہ مشکل نہیں،اس مقصد کے لئے مساج اور سٹیمنگ سب سے مؤثر ذریعہ ہے،سب سے پہلے کسی بھی اچھے موئسچرائزر کے ساتھ چہرے کا 10منٹ تک مساج کریں تاکہ وہ نرم ہوجائیں۔ اس کے بعد سٹیم لیں،پھر پانی میں بھیگے تو لیے کے ساتھ نرم ہاتھوں سے چہرے کو رگڑکر صاف کریں، جہاں بلیک ہیڈز موجود ہوں، انہیں ہلکا سے دباکر نکالیں،اس کے بعد فوراً ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، اس کے بعد ٹونرلگائیں یا برف سے ٹکور کریں تاکہ مسام بھرجائیں اوروہاں دوبارہ بلیک ہیڈز نہ بن سکیں۔ دوسرے طریقے میں تولئے کو گرم پانی  میں بھگوئیں اور اسے چہرے پر پھیلاکر لیٹ جائیں، جب تولیہ ٹھنڈا ہونے لگے تو اسے دوبارہ پانی میں بھگوکر چہرے پر پھیلائیں، اس طرح بھی بلیک ہیڈز نرم پڑجائیں گے، اس کے بعد تو لیے سے رگڑکر انہیں نکال لیں۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -