ویکسین وار میں امریکہ کو شکست، روس نے اینٹی کورونا ویکسین کی باقاعدہ منظوری دیدی 

ویکسین وار میں امریکہ کو شکست، روس نے اینٹی کورونا ویکسین کی باقاعدہ منظوری ...

  

 پشاور (اظہر علی شاہ)"ویکسین وار" میں روس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دیتے ہوئے اینٹی کورونا ویکسین کی باقائدہ منظوری دے دی ہے، یہ ویکسین چار تجرباتی مراحل سے گزری ہے،روس کے سرکاری ادارے " وکٹر سٹیٹ ریسرچ سنٹر " کے ساینسدانوں اور طبی ماہرین نے تمام مراحل کی باریک بینی کے ساتھ مشاہدات کرنے کے بعد اسے کورونا کے تدارک کے لیئے موزوں قرار دے دیا ہے، اور ایک اعلی سطحی اجلاس میں صدر ولادی پیوٹن، وزیر اعظم، اور وزارت صحت کے حکام کو بریفینگ دیتے ہوئے اپنی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا، روس کے ٹی وی چینل " روسیا ون " نے اس اھم پیشرفت سے اپنی قوم کو آگاہ کیا، اطلاعات کے مطابق روس میں اس ویکسین کی پیداوار شروع کردی گئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اگلے ماہ ستمبر کے وسط یاآخر تک یہ ویکسین روس کی مارکیٹ میں آجائے گی، اطلاعات کے مطابق روس کی حکومت اس ویکسین کے زریعے سب سے پہلے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ایسے ملازمین کی زندگی کو محفوظ بنائے گی جو کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،اس کے بعد بتدریج دوسرے طبقات کو یہ ویکسین فراہم کی جائے گی، امکان ہے کہ پاکستان اور روس جلد ایسا معائدہ کرنے پر تیار ہوجائیں جس کے تحت روس اس ویکسین کا فارمولا اور پروڈکشن کے حقوق پاکستان کو دئے دے، مگر یہ پاکستان کی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ روس کا تعاون حاصل کرنے میں کب اور کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ چین بھی تجربات کے مراحل کامیابی سے طے کرنے کے بعد اب ویکسین کی تیاری کے بلکل قریب ہے اور چین کی طرف سے کسی بھی وقت اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، کورونا وائرس کے تدارک کے لیئے روس اور چین کی طرف سے فیصلہ کن پیشرفت اور کامیابی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیئے پریشان کن ہے، امریکہ کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی اس ویکسین کی مخالفت اور ممکنہ طور پر اس کا راستہ روکنے کے لیئے کیا روئیہ اختیار کرتے ہیں،یہ بات طے ہے کہ ویکسین کی دریافت میں روس کی طرف سے کامیابی حاصل کرنا امریکہ کے لیئے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -