صوابی‘ موضع سلیم خان کے عوام کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
صوابی(بیورورپورٹ) امن چوک صوابی میں موضع سلیم خان کے عوام نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر بھی علاقے میں واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا اسی طرح وولٹیج بھی انتہائی کم رہی جس کی وجہ سے نہ صرف گھروں میں بچوں، بیماروں اور بوڑھوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ گھروں میں موجود فریزر ز میں پڑا قر بانی کا گوشت بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا تو دوبارہ بھر پور احتجاج کرینگے اس موقع پر مظاہرین نے ٹوپی مردان اور جہانگیرہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔