پشاور میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی
پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی درالحکومت پشاور میں ہفتہ کے روز مذہبی عقیدت و اھترام کیساتھ عیدالاضحی منائی گئی جبکہ شہر کے اکثر مساجد اور عید گاہوں میں شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاو کے حکومتی ایس او پیز پر کوئی عمل درامد نہیں کیا گیا جبکہ صوبائی حکومت اس ھوالے سے مکمل بے بس نظر ائی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صوبہ بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی اور سنت ابراہیمی ادا کی گئی تاہم شہر کے بیشتر مساجد اور عیدگاہوں میں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر کوئی عمل درامد کرتے نظر نہیں ایا جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس حوالے سے کورونا ایس او پیز پر عمل درامد کروانے میں نا کام رہی،بیشتر مساجد میں عیدد کے نماز کی ادائیگی کیلئے انے ولے شہریوں نے ماسک تک نہیں پہنے اور نہ ہی سماجی فاصلہ کا خیال رکھا گیا جسکے باعث کورونا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کو عوام نے ہوا میں اڑا کر عید کی چھٹیوں میں کورونا ایسو او پیز کے بر عکس عید منائی۔