ٹانک‘ اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر کا دورہ جنوبی وزیرستان

ٹانک‘ اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر کا دورہ جنوبی وزیرستان

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر کا دورہ جنوبی وزیرستان، کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے دوران تالابند چرچ کو کھول دیا گیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ دن اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر نے جنوبی وزیرستان ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث وانا کیمپ میں بند مسیحی عبادت گاہ  کو حکومتی ایس او پی کے تحت کھول دیا گیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر تمام مسیحی برادری کی جانب سے سب مسلمان بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انھوں نے فرنٹئیر کور?پاک فوج پولیس اور لیویز فورس کا وزیرستان آنے کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اقلیتی رہنما نے کروناء کے حوالے سے خدمات سرانجام دینے والے میڈیکل سٹاف?پاک فوج اور دیگر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ نو آگست کی شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس بھرپور حصہ لیں اور پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر یوم مذمت میں بھی شریک ھو کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں، انھوں نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کی اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حکومت نے پانچ کروڑ کی رقم مختص کررکھی ہے اس کے علاؤہ پندرہ کروڑ ویلفیئر پیکج ہسی لاکھ نادار اور غریبوں کے لئے مالی امداد سو سو شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے پچاس لاکھ یتم بچوں کے لیے دس لاکھ میڈیکل گرانٹ کے لیے پچاس لاکھ مذہبی رہنماؤں کے لیے پچاس لاکھ فرسٹ ائیر سے لیکر ماسٹر لیول تک کے طلباء کے لئے دو کروڑ اور کاروبار شروع کرنے والے بے روزگار وں کے لیے قرضہ جات کی مد میں پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس سے صوبے میں آباد اقلیتی برادری کے مسائل حل ہونے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -