شانگلہ میں کانگو بخار  کے تدارک کیلئے محکمہ  لائیوسٹاک کا مہم اختتام پذیر 

شانگلہ میں کانگو بخار  کے تدارک کیلئے محکمہ  لائیوسٹاک کا مہم اختتام پذیر 

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں کانگو بخار کے تدارک کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کا مہم اختتام پذیر جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی بیماری کانگو بخار کے تدارک کیلئے کی جانے والی مہم اختتام پذیر ہوگئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد انور خان تھے۔کانگو بخار کے خلاف مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر شوکت حیات نے کہا کہ اس سال شانگلہ میں تین مختلف سرگرمیوں یعنی گھر گھر مہم ضلع بھر کے داخلی راستوں اور مویشی منڈیوں کے زریعے لگ بھگ چھہ لاکھ چھوٹے اور بڑے جانوروں کو سپرے اور ضروری ادوایات فراہم کی گئیں۔اسکے ساتھ ساتھ عوام اور جانوروں سے وابستہ افراد کو کانگو سے بچاو کی اگاہی بھی فراہم کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد انور خان نے محکمہ لائیو سٹاک کے بروقت کوششوں کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -