سعودی حکومت نے عمرہ کا آغاز ڈبلیو ایچ او کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا

سعودی حکومت نے عمرہ کا آغاز ڈبلیو ایچ او کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج کی طرح نئے عمرہ سیزن کو بھی محدود رکھنے کا فیصلہ،سعودی حکومت نے عمرہ کا آغاز ڈبلیو ایچ اوکی کلیئرنس سے مشروط کر دیا،تین اگست سے سعودی عرب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی نہ کھل سکے،نئی تاریخ پچیس اگست آ گئی،حج کی طرح عمرہ بھی محدود ہو گا،عمرہ میں کوٹہ ہو گا،ہر ملک کیلئے عمرہ زائرین کی حرمین شریفین آمد،مقامی محکمہ صحت کی رپورٹ لازمی ہو گی،عمرہ سیزن کا آغاز کب ہو گا،کس ملک کا کتنا عمرہ کوٹہ ہو گا، ایس او پی کیا ہوں گے اگست کے آخر میں فیصلہ ہو جائے گا، سعودی وزارت الحج نے کامیاب حج آپریشن کی روشنی میں عمرہ کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،مختلف ممالک سے تجاویز بھی مانگ لیں، سعودی عرب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کھولنے سمیت سعودی عرب سے باہر جانے اور دنیا بھر میں موجود افراد کے سعودی عرب میں داخلے کے حوالے سے لائحہ عمل کیلئے حتمی مشاورت عید کی چھٹیوں کے بعد متوقع ہے اعلان،دیگر فیصلے اگست میں متوقع ہیں سعودی ذرائع کی گفتگو۔

 عمرہ کا آغاز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -