نہتے کشمیری ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں: سردار مسعود خان 

نہتے کشمیری ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں: سردار مسعود خان 

  

 مظفرآباد(آئی این پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کشمیری ثابت کرنے کیلئے لائن میں کھڑا کر دیا ہے جبکہ بہار، تامل ناڈو، ہریانہ اور دہلی کے ہندوؤں کو کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کشمیر کے ڈومیسائل دئیے جا رہے ہیں تاکہ وہ کشمیریوں کو اُن کی زمین سے بے زمین اور اُن کے گھر سے بے گھر کر دے۔ہمیں دفاعی پالیسی ترک کر کے بھارت سے اُسی زبان میں بات کرنی ہو گی جو زبان بھارت پاکستان، آزادکشمیر اور گلگت  بلتستان کے بارے میں استعمال کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں پارلیمان کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نہتے ہونے کے باوجود بھارت کی نو لاکھ فوج کا بے جگری سے مقابلہ کر رہے ہیں جس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -