ڈائریکٹر ریسکیو کا عید الاضحی کے پہلے دن ڈسٹرکٹ نوشہرہ کا تفصیلی دورہ
پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ھدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن ناصر خان نے 1 اگست 2020 عید الاضحی کے پہلے دن ڈسٹرکٹ نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ آفس سپریٹنڈنٹ کاشف خٹک نے خوش آمدید کہا اور عید الاضحی کی مبارک باد دی ڈائریکٹر ایڈمن ناصر خان نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو عید کی مبارکباد اور تعریفی پیغام خود پہنچایا.ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے لیے ہر وہ دن عید کی خوشیوں سے بڑھ کر ہے جس دن کسی بھی انسان کی مشکل میں اس کی مدد کی جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمن ناصر خان اپنے شیر جوانوں کا حوصلہ اور ہمت بڑھانے کیلئے ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر ایڈمن ناصر خان نے ریسکیوورز کے ساتھ خوشگوار ماحول میں عید گزاری