نیویارک،سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی منانے کا اعلان

نیویارک،سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی) 5 اگست کواسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائے جانے کا علان کیا گیا ہے جبکہ ہندو انتہا پسند اس روز نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی میں شمولیت کے لیے لنک پر دئے گئے فارم کو بھرنا ہوگا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہوگی۔فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ایک اور تنظیم ساسی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرکاء  پانچ اگست کوماسک پہن کر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔
نیویارک،ریلی