سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 600پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 55پیسے، برطانوی پاؤنڈ 1روپے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 600پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 55پیسے، برطانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر)عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے بعد پیر کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی کے ر جحان پر مبنی رہا، کے ایس ای 100 انڈ یکس600پوائنٹس کے اضافے سے 39800پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 95ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے کے قریب آگیا،مارکیٹ میں 69فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ دن بھر کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں سرمایہ کاروں اور مالیاتی ا د ا ر وں کی جانب سے سیمنٹ،توانائی،فوڈز اور بینکنگ سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39300، 39400، 39500، 39600،39700اور39800پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس250.44پوائنٹس کے اضافے سے 17070.0 پوائنٹس سے بڑھ کر 17320.46پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27559.26پوائنٹس سے بڑھ کر 27896.15پوائنٹس پر آگیا۔تیزی کے سبب مار کیٹ کے سرمائے میں 95ارب94کروڑ29لاکھ 6ہزاور81روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب94ارب 27کروڑ60لاکھ 91ہزار523روپے سے بڑھ کر 73کھرب90ارب 21کروڑ89لاکھ 97ہزار604روپے ہو گیا۔پیر کو مارکیٹ میں 25ارب روپے مالیت کے 53کروڑ93لاکھ 15 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعرات کو 17ارب روپے مالیت کے 36کروڑ87لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 412کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،110میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جبکہ  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی،تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کی رپور ٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.95سے بڑھ کر167.50 اور قیمت فرو خت167.25 سے بڑھ کر167.80روپے ہو گئی، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.80 اور قیمت فروخت167.30روپے پر بدستور برقرا رہی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر30پیسے کم ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 193.50 سے گھٹ کر193.20 اور قیمت فروخت195.50 سے گھٹ کر 195.20 روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 214 سے بڑھ کر215 اور قیمت فروخت216سے بڑھ کر217روپے پر جا پہنچی۔


سٹاک مارکیٹ