موٹر سائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار‘ مسروقہ بائیک برآمد

        موٹر سائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار‘ مسروقہ بائیک برآمد

  

پشاور(سٹی رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ٹاؤن کے پوش علاقوں میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کرملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ تین عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جس نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں  میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کر لیا ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹاؤن احسان شاہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ ٹاؤن کی حدود میں کسی واردات کی غرض سے ایک مشکوک شخص موجود ہے جس پر ڈی ایس پی احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن قاضی عارف نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے مشکوک شخص کو قابو کر لیا جس نے اپنا نام محمد ریاض ولد صلاح الدین سکنہ ابدرہ بتلایا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعترا ف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ تین عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -