شہریوں کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالا نوسرباز گرفتار

شہریوں کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالا نوسرباز گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سادہ لوح شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے حڑپ کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا، گرفتار نوسر بازنے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،جس کے خلاف مقدمہ درج رکرکے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہیتفصیلات کے مطابق مدعی محمد سبحان نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ مسمی عرفان اللہ نے اپنے آپ کو کسٹم انسپکٹر ظاہر کرکے جس نے اس کی بہن کو نوکری دینے کیلئے دھوکہ دہی سے دو لاکھ بیس ہزار روپے لیکر نوکری بھی نہیں دی اور رقم بھی حڑپ کر لیا جس پر ڈی ایس پی ٹاؤن احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن قاضی عارف آفریدی نے کاروائی کرتے ہوئے جعل ساز اور نوسر باز اور اپنے آپ کو جھوٹ موٹ کسٹم انسپکٹر ظاہر کرنے والے ملزم عرفان اللہ ولد دوست محمدسکنہ کرک کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -