دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے صوابی پولیس وسائل بروئے کار لا رہی ہے

 دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے صوابی پولیس وسائل بروئے کار لا رہی ہے

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلعی پولیس کورونا اور حادثات کے روک تھام کے حوالے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے صوابی پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے دن تفریحی مقامات کو جانے والے مقامات پر پولیس کی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں تفریخی مقامات کنڈ پارک،ھنڈ میوزیم،داخلی و خارجی راستے غازی چیک پوسٹ,تربیلہ ڈیم و دیگر اہم مقامات پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں انچارج سب انسپکٹر بمع کثیر تعداد میں پولیس جوانان کو تعینات کیے گئے ہیں اس حوالے سے عید سے پہلے صوابی پولیس باقاعدہ طور پر سیکیورٹی پلان تیار کیاتھا جس میں عید پر 500 سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی۔ڈی پی او صوابی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ والدین انپے بچوں کو گھروں تک محدود رکھیں۔اُن کو تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت نہ دیں۔پولیس کیساتھ تعاون کریں۔عوام کے تعاون کے بغیر معاشرے میں استحکام قائم رکھنا ناممکن ہے۔کل سے دفعہ 144 پر عملدرآمد کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں۔عوام کی حفاظت کیلئے صوابی پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -