ضلع کرم میں جائیداد پر قبضے اور تنازعات کیخلاف بالش خیل قبائل کا احتجاجی دھرنا جاری

ضلع کرم میں جائیداد پر قبضے اور تنازعات کیخلاف بالش خیل قبائل کا احتجاجی ...

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں جائیداد پر قبضے اور تنازعات کے خلاف بالش خیل قبائل کا احتجاجی دھرنا مسلسل چھ جولائی سے جاری ہے مظاہرین نے عید بھی احتجاجی کیمپ میں گزاری پولیس ذرائع کے مطابق بالش خیل قبائل نے اپنے جائیداد پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کیا ہے اور حکومت سے پاڑہ چمکنی قبائل سے زمینیں واگزار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں بالش خیل کے رہنما ملک صفدر علی کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے پاڑہ چمکنی قبائل کے اپنے جائیداد سے قبضہ ختم کرنے اور انہیں علاقے سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اس لئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عید بھی اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ میں گذاری ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا ہے کہ مسلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے گذشتہ ماہ بالش خیل اور پاڑہچمکنی قبائیل کے مابین جھڑپ میں پندرہ افراد جانبحق چالیس زخمی ہو گئے تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -