یوم شہداء پولیس منانے کا مقصدپولیس کی قربانیوں کا اعتراف ہے

یوم شہداء پولیس منانے کا مقصدپولیس کی قربانیوں کا اعتراف ہے

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اعظم خان نے کہاہے کہ یوم شہداء پولیس منانے کا مقصدپولیس کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے،ملک وقوم کیلئے اپنے جان کے نظرانے پیش کرنے والے قومی ہیروز پر ہمیں فخر ہیں،انکی لازوال قربانیوں سے آج خطے میں آمن ہے۔چار اگست کو یوم شہداء پولیس منانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی تیاریاں جاری ہیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اے این پی ضلع شانگلہ کے صدر اعظم خان نے گزشتہ روز چار اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت دینے کے موقع پر کہی۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ چار اگست کو ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شانگلہ کے مختلف علاقوں میں شہداء پولیس کے قبروں پر پھول چڑھائیں جائے گے اور شہیدوں کیلئے فاتح خوانی کی جائے گی۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -