مردان‘ فریقین کے مابین خونی تصادم‘ 2 افراد جاں بحق

مردان‘ فریقین کے مابین خونی تصادم‘ 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) نواحی علاقہ گمبت میں عیدا لضحیٰ کے تیسرے روز کتے کے گھر میں گھسنے کے معاملے دوفریقین کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں 2افراد جان بحق ہوگئے تھانہ گڑھی کپورہ کے علاقہ گمبت کے محلہ بلڑ خیل میں شاہ زیب نامی نوجوان کا کتا ان کے پڑوسیوں کے گھر میں گھس گیاتھا پولیس کے مطابق شاہ زیب کتے کی واپسی کے لئے پڑوسیوں کے گھر گیاتو ملزمان  بھائیوں ارشاد اور شیراز نے اس پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کردی جس سے شاہ زیب موقع پر جان بحق ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے بھائی جھانگیر اور خان زیب بھی پہنچ گئے اور مبینہ طورپر فائرنگ کھول دی جس سے دوسرے فریق دوم کا جہادعلی لگ کر جان بحق ہوگیا واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار یونے میں کامیاب ہوگئے گڑھی کپورہ پولیس نے فریقین کے بیانات پر الگ الگ مقدمات درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال ورثاء کے حوالہ کردی گئیں۔