زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد کرتی ہیں‘ آصف گوہر
الپوری(آفتاب حسین سے)شانگلہ ٗیوم شہدائے پولیس،ڈی پی او شانگلہ محمد آصف گوہر کے ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں پولیس شہداء کے قبروں پر آفسران کی حاضری،پھول چڑھائے گئے اور ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ ڈی پی او شانگلہ محمد آصف گوہر نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہدائے پولیس کا مقصد ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد کرتے ہے ہم اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لئے قربانیاں دینے والے پولیس شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ان کے ورثاء اکیلے نہیں ان کے ساتھ پولیس فورس کھڑی ہے۔ اس مرتبہ یوم شہدائے پولیس انتہائی سادہ طریقے سے منائی جائے گی، کورونا ایس او پیز کے خاطر بڑی اجتماعات سے گریز کیا جائے گا جبکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر کے روز پولیس لائن شانگلہ میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا اور اپنے شہداء کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ ڈی پی او شانگلہ محمد آصف گوہر نے مزید بتایا کہ تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ان کے ورثاء سے باہمی تعلقات استوار کرانے، ملاقتیں کرنے اور ان کی داد رسی کے لئے ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شانگلہ پولیس آج چار اگست پولیس لائن الپوری میں سادہ و مختصر پروگرام میں شانگلہ پولیس کے شہید 28اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔۔