نا اہل لاڈلے نے کشمیر کا زکو جتنا نقصان پہنچا یا اس کی مثال نہیں ملتی: فضل الرحمن 

نا اہل لاڈلے نے کشمیر کا زکو جتنا نقصان پہنچا یا اس کی مثال نہیں ملتی: فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل لاڈے اور اسکی نااہل ٹیم نے پاکستان کو جس داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کر دیا ہے ان سے محب وطن حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ کشمیر کے کاز کو جتنا نقصان لاڈلے نے پہنچایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔عید کے موقع پر جماعت کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹو دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشور کے مطابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ہم کسی مفادات اور دباؤ کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔ ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے جن مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا۔ اب صورت حال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔ کشمیر کا سودا کرنے والوں نے کشمیر کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کی روش قائم کی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی شرپسند عناصر کی جانب سے حکمرانوں کے اقتدار کی طوالت اور اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے مذہبی طبقے کے جذبات کو ابھارا گیا۔
مثال نہیں ملتی