مردان کے نواحی علاقہ گدر میں بجلی کے ستائے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

        مردان کے نواحی علاقہ گدر میں بجلی کے ستائے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  

 مردان(بیورورپورٹ) نواحی علاقہ گدر میں بجلی کے ستائے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے نمازظہر بھی سڑک پر اداکی،کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز گدر اور گردونواح کے درجنوں افراد نے گھروں سے نکل کر مولانا محمد علی شاہ حقانی کی قیادت میں مارچ کے بعد کاٹلنگ روڈ مردان روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا مظاہرین واپڈا کے خلاف نعرے لگاررہتے تھے ان کا کہناتھاکہ گرمیں اضافے کے بعد واپڈا حکام نے کم وولٹیج اور ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا حرام کردیاہے گھروں میں قربانی کا گوشت خراب ہورہاہے بچے اوربوڑھے گرمی سے نڈھال ہیں مساجد میں پانی نہیں مظاہرین نے صبح دس سے شام چھ بجے تک سڑک پر دھرنا دیا اور اس دوران نمازظہر اور عصر بھی سڑک پر اداکی مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیاگیاتو ان کا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -