ڈی پی او آفس میں شہداء  پولیس کیمپ کاانعقاد

ڈی پی او آفس میں شہداء  پولیس کیمپ کاانعقاد

  

صوابی(بیورورپورٹ)ڈی پی او آفس میں شہداء پولیس کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس آفسران و ہر مکتب و فکر کے اشخاص اپنی تاثرات قلمبند کئے شہید وں کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ پولیس کی شہادتوں میں صوابی پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کا لہو بھی شامل ہے جنہوں نے امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، یہی وجہ ہے کہ ہم سب کو اپنے شہداء پر فخر ہے اسی لئے حسب سابق امسال بھی صوبے بھر کی طرح صوابی میں بھی 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے طور پر کووڈ-19 کے SOPs کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام تر سرگرمیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں شہید پولیس افسروں و اہلکاروں کی یاد میں شہر کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں,شہداء پولیس کیمپ میں پولیس آفسران و ہر مکتب و فکر کے اشخاص اپنی تاثرات قلمبند کر رہے ہیں,جبکہ آج 3اگست کو شہداء پولیس کیمپ میں قائم المقام ڈی ایس پی صوابی نورالامین خان,انسپکٹر لیگل فہیم خان,سپیشل برانچ انچارج انسپکٹر محمد فیاض خان,پے آفسر حسین حبیب,کمپلینٹ آفیسر سب انسپکٹر شہاب خان,ریڈر ٹو ڈی پی کیڈٹ عدنان,پی ایس او ٹو ڈی پی او فضل آمین خان اور پی آر او ٹو ڈی پی او لیاقت علی شہداء پولیس کیمپ میں موجود رہے اور شہادت پر عظیم داستانیں بیان کیے گئے جبکہ ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر  انکی ایصال ثواب کیلئے باقاعدہ مساجدوں میں قرآن خوانی و فاتخ خوانی کی جائے گی,جبکہ متعلقہ SDPOs و SHOs اور پولیس جوان انکی قبروں پر حاضری اور سلامی دینے کے بعد ان کے گھروں پر جاکر لواحقین میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کریں گے، ان کیساتھ وقت گزاریں گے، شہداء پولیس کی ایصال ثواب اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -