رستم‘ منشیات فروشوں  کے خلاف آپریشن‘ 3 گرفتار

    رستم‘ منشیات فروشوں  کے خلاف آپریشن‘ 3 گرفتار

  

رستم (نمائندہ پاکستان) رستم پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،بین الاضلاعی گروپ کے3منشیات فروش گرفتار،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد،ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ رستم ولایت شاہ کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں بین الاضلاعی گروپ کے 3منشیات فروش مہرگل ولد مصری خان سکنہ پیشکنڈے،احمدعلی ولد سیداصغر سکنہ ڈھیری حال چغرزئی بانڈہ اور اعجاز علی ولد حلیم شاہ سکنہ حاجی آباد رستم کو گرفتارکیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طورپر6500 گرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -