پشاور، شہرکے مختلف علاقوں میں عید کے تیسرے روز بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری 

پشاور، شہرکے مختلف علاقوں میں عید کے تیسرے روز بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور شہر میں مختلف علاقوں میں عید کے تیسرے روز بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس نے گرمی میں عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا جبکہ نواحی علاقہ سمیت اندرون شہر میں بھی بعض علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اسکے ساتھ کم ولٹیج بجلی کی شکایت بھی سامنے ائی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے پسکو حکام عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بیادوں پر اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج پر مجور ہونگے،تفصیلات کے مطابق اندرون  شہر،نواحی علاقہ  شہر کے دیگر علاقوں میں عید کے دنوں میں بھی گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جسکی وجہ سے عوام نالاں نظر ائے جبکہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈڈنگ کے باعث فریجیز میں قربانی کا گوشت بھی خراب ہونے کا خدشہ رہا۔شہریوں کے مطابق صوبائی حکومت نے عید کے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم حکومت اپنے وعدہ کی پاسداری میں نا کام نظر ائی جسکی وجہ سے عوام کو سخت گرمی میں مشکلات سے دو چار ہونا پڑا اور عید کی خوشیاں بھی سہی طرح نہیں منا سکے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے پسکو حکام کو فلفور اقامات اٹھانے چاہئے تاکہ گرمی  میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز بجلی لوڈشیدنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج مظاہرے بھی کیے گئے۔