آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ کے دعوے محض دعوں تک ہی محدود رہے

  آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ کے دعوے محض دعوں تک ہی محدود رہے

  

پشاور (سٹی رپورٹر) عید قرباں کے موقع پر شہر پشاور کے پوش علاقوں میں الائشیوں کو ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ کے دعوے محض دعوں تک ہی محدود رہی،پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز تھری میں قربانی کے بعد اسٹریٹس میں الائشیں پڑی رہی جبکہ متعلقہ انتظامیہ کئی نظر نہیں ائی،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں الائیش ٹھکانے لگانے اور سٹریٹس کی صفائی کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے تفصیلات کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر الائشیوں کو ٹھکانے لھانے کے دعوے بے نقاب ہوئے،علاقہ میں الائشیں دیر تک پڑی رہی جبکہ اٹھانے کیلئے متعلقہ انتظامیہ غیر سنجیدہ رہی جبکہ الائشیں گلیوں میں پڑے رہنے سے تغفن پھیلنے لگا جس نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں الائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے کام تیز کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -