زکریا یونیورسٹی کے فراڈیے لیب اٹینڈنٹ کی آج حتمی شنوائی‘ برطرفی کا امکان 

 زکریا یونیورسٹی کے فراڈیے لیب اٹینڈنٹ کی آج حتمی شنوائی‘ برطرفی کا امکان 

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)کرپشن، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسوں میں ملوث زکریا یونیورسٹی کے جونیئر لیب اٹینڈنٹ کی حتمی شنوائی آج ہوگی، تفصیل کے زکریا یونیورسٹی کے جونیئر لیب اٹینڈنٹ محمد جاوید انورپر لوگوں کو دھوکہ دینے، ادھار رقم لیکر جعلی چیک دینے، ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے  اورخود کو یونیورسٹی کا بڑا افسرظاہر کرکے لوٹ مار کرنے کے الزامات پیڈاایکٹ کے (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

تحت انکوائری میں ثابت ہوگئے تھے جس کی حتمی شنوائی آج ہوگی جس کے بعد اسے نوکری سے برخاست کئے جانے کا امکان ہے واضح رہے کہ ان جرائم میں ملوث جاوید انو ر کو مختلف وزراسمیت سیاستدانوں کی حمایت حاصل ہے تاہم اب انتظامیہ نے پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی مکمل کرلی ہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -