وزیراعظم نااہل‘ وزراء کی کارکردگی بھی زیرو‘ نعیم خان بھابھہ
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سابق وزیر زراعت مسلم لیگی راہنمانعیم خان بھابھہ نے کہاہے کہ پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں کسی حکومت کواتناجلدی غیرمقبول ہوتاہوانہیں دیکھا جتنا غیر مقبول موجودہ حکومت ہوئی ہے ملک میں حالات اچھے نہیں ہیں داخلہ خارجہ (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
پالیسیاں ناکام ہیں تمام وزراء کی کارکردگی زیروہے وزیراعظم خودنااہل ہیں توان سے کارکردگی دکھانے والی ٹیم کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔وہ عیدالاضحی کے موقع پرعیدکی مبارکباددینے والے علاقہ کے لوگوں سے گفتگوکررہے تھے ان کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ میں وزراء کی تقاریرسن کرحیرانی ہوتی ہے کہ وہ قوم کواپنی کونسی کارکردگی دکھارہے ہیں جس وزیرکی تقریرسن لیں یوں لگتاہے جیسے کوئی اپوزیشن کا ممبراسمبلی تقریرکررہاہے میں سمجھتاہوں یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ناتجربہ کاروں کاایک گروہ ملک پرمسلط کردیاگیاہے جس کے پاس ملک وقوم کودینے کیلئے توکچھ نہیں البتہ سیاست میں بری روایات ڈالنے کاسہراان کے سرپرضرورہے اقتدارمیں آجاناکوئی کمال نہیں ہے اقتدارکی مسندپرتوکچھ دنوں کیلئے بچہ سقہ بھی بیٹھ گیاتھاپھرملکی بربادی کے سوااورکچھ نہ ہواموجودہ حکومت بھی بچہ سقہ کی حکومت کے مشابہ ہے ان کاکہناتھاکہ اس وقت جوملکی حالات ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ ہیں غریب لوگ اوردیہاڑی دارطبقہ بیروزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے خوکشیاں کررہاہے اوراس دورکانیروچین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے ملکی ترقی ایک خواب بن کررہ گئی ہے جبکہ ہمارے دوراقتدارکے شروع کئے گئے لاتعدادمنصوبوں پرحکمران اپنے ناموں کی تختیاں نصب کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ان میں سے اکثریہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ اگرموجودہ حالات میں الیکشن ہوجائیں توپی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیادپرووٹ حاصل نہیں کرسکے گی
نعیم خان